پی ایف یو جے کی کال پر 10 نومبر کو کراچی پریس کلب سے ملک گیر احتجاجی تحریک کے آغاز پر کے یوجے اور ایپنک کا انتظامی امور پر بات چیت کیلئے ایک مشاورتی اجلاس کراچی پریس کلب میں منعقد ہوا جس میں میڈیا ملازمین کی جبری برطرفیاں اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور پیکا ایکٹ کیخلاف 10 نومبر کو احتجاجی کیمپ کے انتظامات اور اسے کامیاب بنانے کیلئے موقع پر موجود شرکاء کی طرف سے پیش کی گئیں تجاویز کی روشنی انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ۔اجلاس میں ایپنک کے وائس چیئرمین دارا ظفر، ایڈیشنل سیکریٹری رانا محمد یوسف، خازن محمد عرفان علی، سعید پاشا، کے یو جے کے صدر طاہر حسن خان، سیکریٹری جنرل سردار لیاقت کاشمیری، سینئر صحافیوں، میڈیا ورکرز، اخباری ٹریڈ یونینز، سول سوسائٹی سمیت مختلف ٹریڈ فیڈریشنز کی رہنماؤں نے شرکت کی۔اس موقع پر کراچی پریس کلب میں اپنے مطالبات کے حق میں بھرپور نعرے بازی بھی کی گئی۔
44
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل