پی یوجے کا آزادی صحافت کیلئے پیکا کے خلاف احتجاج۔۔۔ 20

پی یوجے کا آزادی صحافت کیلئے پیکا کے خلاف احتجاج۔۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی ملک گیر کال کے تحت 3 نومبر 2007 کی ایمرجنسی، پیکا جیسے کالے قوانین، میڈیا اداروں میں ورکرز کی چھانٹیوں اور بروقت تنخواہیں ادا نہ ہونے کے خلاف پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے تحت لاہور پریس کلب میں یوم سیاہ منایا گیا۔ صحافیوں نے اپنے مطالبات کے حق میں پریس کلب کے اندر احتجاجی کیمپ لگایا اور بھرپور نعرے بازی کی۔اس موقع پر 3 نومبر2007 کی ایمرجنسی کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ صحافیوں کی قیادت نے ملک کے کسی بھی علاقے میں ایمرجنسی کے نفاز کو ہر حوالے سے ایک غیر جمہوری اقدام قرار دیا اور مطالبہ کیا ملک و قوم کے مسائل کے حل کیلئے عوام کی منتخب قیادت اور اسمبلیوں پر اعتماد کیا جائے اور کے پی میں نافذ کی گئی ایمرجنسی اور گورنر راج فوری ختم کیا جائے۔ اس موقع پر پی ایف یوجے کے سیکرٹری جنرل اور لاہور پریس کلب میں صدر ارشد انصاری نے کہا کہ اس وقت پاکستان کا میڈیا اور صحافی مشکل ترین دور میں اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔ ایک طرف حکومت نے پیکا جیسے کالے قوانین کا اطلاق کیا ہے اور اس وقت تک پانچ سو سے زائد صحافیوں کے خلاف پیکا کے تحت مقدمات کا اندراج ہو چکا ہے دوسری طرف میڈیا مالکان بروقت تنخواہیں اور واجبات ادا نہیں کر رہے، جبکہ جبری برخاست کیے جانے اور چھانٹیوں کا سلسلہ الگ سے ظلم کی تلوار بن چکا ہے، ارشد انصاری نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے صحافیوں کے مسائل حل نہ کیے تو صحافی بلوچستان سے کراچی اور ملتان سے لاہور تا اسلام آباد لانگ مارچ کر کے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر گھیراؤ کریں گے۔ پی یوجے کے صدر نعیم حنیف اور جنرل سیکرٹری قمرالزمان بھٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ میڈیا اداروں کو اربوں روپے کے دیئے گئے اشتہارات کا آڈٹ کرانے اور بروقت تنخواہیں نہ دینے والے اور چھانٹیاں کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کرے۔ ان کے اشتہارات کی ادائیگیاں روکی جائیں۔ احتجاجی مظاہرے کے موقع پر سیکرٹری جنرل پی ایف ایف یوجے ارشد انصاری، صدر پی یوجے نعیم حنیف، جنرل سیکرٹری قمرالزمان بھٹی، ممبران ایف ای سی شفیق اعوان، اعجاز مقبول، رانا شفیق پسروری، صدر پنجاب اسمبلی پریس گیلری خواجہ نصیر، فیڈرل کمیشن فار دی پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشلز پنجاب تمثیلہ چشتی۔ ایسوی ایشن آف فوٹو جرنلسٹس لاہور کے صدر وسیم نیاز، جنرل سیکرٹری عمران شیخ سابق صدر پی یوجے دین محمد درد،وسیم فاروق شاہد، سمیت سینئر صحافی ستار خان، شیر علی خالطی، صلاح الدین بٹ، زاہد عابد، ظہیر شہزاد،سالک نواز، جواد حسن گل، جمال احمد، سید عتیق شاہ، ارشد علی، عطیہ زیدی، اللہ رکھا بٹ، اے آر گل، ریاض بھٹی،صداقت مغل، پرویز الطاف، وسیم سردار، محمد علی، عارف چودھری، جاوید اقبال، بابر شاہ، روحیل اکبر، قیصر مغل، محبوب عالم، کامران مغل، خالد امین، محمد علی جٹ، تنویر احمد، محمود شیرازی،اعتزاز ابراہیم،عاطف خاکوانی ندیم شیخ، نیاز بالم، محسن بلال، حامد نواز،جاوید ہاشمی،رانا شہزاد، شہزاد ملک،رانا خالد قمر، مدثر خان، ارشد چودھری، خالد منصور، سید شاکر علی شاہ،قاسم علی، رانا نایاب، حارث مرغوب سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے لاہور پریس کلب میں سیاہ پرچم لہرائے اور اپنے مطالبات کے حق میں بھرپور نعرے بازی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں