پشاور میں 9 مئی کو ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں سہیل آفریدی سمیت 5 ملزمان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔پبلک پراسیکیوٹر نے انسداددہشتگردی عدالت میں کیس میں پولیس کا چالان جمع کروادیا، چالان میں سہیل آفریدی، کامران بنگش اور تیمور سلیم جھگڑا سمیت دیگرنامزد ہیں۔عدالت نے قرار دیا کہ کیس میں چالان جمع ہوگیا، ملزمان نامزد ہوگئے، انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ ملزمان میں سہیل آفریدی، کامران بنگش اور تیمور سلیم جھگڑا شامل ہیں۔چالان کے مطابق ملزمان کی تصدیق پنجاب فرانزک لیب،نادرا نے رپورٹس میں کی، دونوں رپورٹس میں ملزمان کے حملہ کیس میں موجودگی کی تصدیق ہوئی۔
35
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل