بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے جنرل کونسل کا اجلاس صدر منظور احمد رند کی زیر صدارت ہوا جس میں پی ایف یو جے کی جانب سے اعلان کردہ احتجاجی تحریک کے انتظامات سمیت دیگر امور پر غور اور اہم فیصلے کئے گئےاجلاس میں 3 نومبر کو ملک گیر یوم سیاہ بعد ازاں پریس کلبز پر احتجاجی کیمپ قائم کرنے کے سلسلے میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں اجلاس میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی جبری برطرفیوں ، تنخواہوں اور واجبات کی عدم ادائیگی ، بلوچستان میں ٹی وی چینلز بیوروز کی بندش ، صحافیوں کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات اور آزادیٔ صحافت پر قدغنوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا گیا کہ صحافیوں کا معاشی استحصال اور اظہاررائے پر پابندیاں کسی صورت قبول نہیں کی جائیں گی اجلاس میں ملک کے مختلف شہروں میں صحافیوں کی گرفتاریوں اور میڈیا پر پابندیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ گرفتار صحافیوں کو فوری رہاکیاجائے۔
40
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل