سینئر صحافی اور روزنامہ جنگ کے کالم نگار جی این مغل نے مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے مالی معاونت کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ معاشی مشکلات کے باعث وہ اپنے علاج کے اخراجات برداشت کرنے سے قاصر ہیں اور انہیں طبی سہولیات کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔جی این مغل نے وزیراعلیٰ سندھ کے نام 21 اکتوبر 2026 کو تحریر کردہ درخواست میں بتایا ہے کہ وہ پروسٹیٹ، ہرنیا اور دل سے متعلق عوارض میں مبتلا ہیں، جن کے لیے طبی معائنے، ضروری ٹیسٹ اور مناسب علاج کی ضرورت ہے۔ تاہم محدود مالی وسائل کے باعث ان کے لیے علاج جاری رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔سینئر صحافی نے وزیراعلیٰ سندھ سے درخواست کی ہے کہ ان کی صحت اور مالی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر علاج معالجے کے لیے مالی امداد فراہم کی جائے، تاکہ وہ ضروری طبی سہولیات حاصل کر سکیں۔انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ ان کی درخواست پر ہمدردانہ غور کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ضروری اقدامات کی ہدایت جاری کریں گے، جس سے ان کے علاج میں درپیش مشکلات کم ہو سکیں گی۔جی این مغل کا شمار سینئر صحافیوں اور کالم نگاروں میں ہوتا ہے۔ وہ روزنامہ جنگ سے وابستہ ہیں اور ماضی میں سندھ کے مختلف نامور سندھی، اردو اور انگریزی اخبارات میں بھی صحافتی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
41
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل