سندھ ہائی کورٹ بار کا پی ایف یو جے کی تحریک کی حمایت کا اعلان 12

سندھ ہائی کورٹ بار کا پی ایف یو جے کی تحریک کی حمایت کا اعلان

سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کی آزادیٔ صحافت کی تحریک کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔یہ اعلان پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ کی قیادت میں کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر طاہر حسن اور سردار لیاقت خان و دیگر عہدیداروں پر مشتمل وفد سے ملاقات کے دوران کیا گیا۔ افضل بٹ نے بتایا کہ سنسرشپ، پیکا ایکٹ کے تحت کارروائیوں، صحافیوں کو ہراساں کرنے، جبری برطرفیوں اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف تحریک 3 نومبر سے شروع ہوگی۔ اس روز ملک بھر کے پریس کلبوں پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے، جبکہ کراچی پریس کلب پر 24 گھنٹے کا احتجاجی دھرنا دیا جائے گا، جس کے بعد تحریک دیگر شہروں تک پھیلائی جائے گی۔ بار کے صدر ایم حسیب جمالی، سیکریٹری فریدہ مانگریو اور دیگر عہدیداران نے آزادیٔ صحافت، انسانی حقوق اور شہری آزادیوں کے تحفظ کے لیے پی ایف یو جے کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں