samaa ka chief cameraman loot gya 984

سما میں پھر چھانٹیوں کی تیاریاں شروع۔۔۔

پپو نے انکشاف کیا ہے کہ۔۔۔ سماء ٹی وی میں بڑے پیمانے پر چھانٹی کے بعد صفائی کا ایک نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے جس میں کئی چھپے رستم زد میں آنے کی توقع کی جا رہی ہے، پپو کے مطابق سماء ایچ آر نے اپنے تمام ملازمین کو ایک ای میل کی ہے جس میں ملازمین سے کہا گیا ہے کہ سماء میں ملازمت کے دوران کسی دوسرے ادارے بشمول میڈیا یا کسی غیر میڈیا ادارے، کے ساتھ بیک وقت کام کرنا سماء ٹی وی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ ای میل میں ایسے تمام ملازمین جو کسی دوسرے ادارے کے ساتھ کسی بھی قسم کی جاری متوازی ملازمت، کنسلٹنسی، پیشہ ورانہ یا کاروباری وابستگی رکھتے ہیں، کو 24اگست تک کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے کہ وہ اس کی مکمل تفصیلات ایچ آر کو جمع کرا دیں۔تاکہ انتظامیہ ان کا جائزہ لے کر مزید ضروری فیصلہ کر سکے۔کمپنی کی پالیسی کے مطابق اس پر مناسب تادیبی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں