tv cable operators par tax ki sharah safar

کیبل آپریٹرز کی ہڑتال ختم۔۔

کیبل آپریٹرز کے ’کے الیکٹرک‘ سے معاملات طے پاگئے، جس کے بعد کیبل آپریٹرزنے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔بجلی کے کھمبوں سے کیبل کاٹنا کے الیکٹرک اور کیبل آپریٹرز کے درمیان تنازع کی وجہ بنا ہوا تھا۔چیئرمین آل پاکستان کیبل ایسوسی ایشن خالد آرائیں نے کہا کےالیکٹرک نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کیبل آپریٹرزکی تاریں اب نہیں کاٹی جائیں گی۔کمشنر کراچی افتخار شلوانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیبل آپریٹرز اور کےالیکٹرک کے درمیان معاملات طے پاگئے۔کیبل آپریٹرز اور کےالیکٹرک ایک دوسرے کے تحفظات دور کرنے پر رضامند ہوگئے، معاملات کی نگرانی کیلئے کمیٹی بھی قائم کردی گئی۔تنازع حل ہونے کے بعد کیبل آپریٹرز نے نیوز کانفرنس کی اور ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں