bijli ke mein ptv fees khatam karne ka faisla

دہری شہریت والے پی ٹی وی ملازمین کی فہرست طلب۔۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اطلاعات نے سرکاری ٹی وی کے پروگرام میں غلط مواد ٹیلی کاسٹ کرنے کے ذمہ داروں کو سزا کی سفارش کر دی ہے، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ دہری شہریت والے سرکاری ٹی وی ملازمین کی فہرست سے کمیٹی کو آگاہ کیا جائے،کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو جاوید لطیف کی زیر صدارت ہوا ،اجلاس میں سرکاری ٹی وی کے پروگراممیں غلط مواد نشر کرنے پر انتظامیہ کی جانب سے ذمہ داروں کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ کنول شوذب نے کہا کہ میرٹ کی پامالی سے ادارے تباہ ہوتے ہیں، موجودہ حکومت کسی بھی صورت میں میرٹ پر سمجھوتہ نہیں کرے گی، نفیسہ شاہ نے کہا کہ یہ غلطی دوسری بار ہوئی ہے، اس کی وجوہات کا تعین ضروری ہے، ناز بلوچ نے کہا کہ اس معاملہ کی انکوائری رپورٹ کو پبلک کیا جائے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ دوہری شہریت رکھنے والے کسی بھی فرد کو اعلیٰ عہدے پر تعینات نہیں کرنا چاہئے،۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں