twenty four news ki gaari par hamla

24 بھی نیونیوز کی طرح پیمرا نے بند کردیا۔۔

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے چینل 24 کی نیوز اور کرنٹ افیئرز کی نشریات جاری کردہ لائسنس اور قوانین کی خلاف ورزی پر معطل کر دیں۔پیمرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سنٹرل میڈیا نیٹ ورک جاری شدہ لائسنس کے تحت ویلیو ٹی وی چینل پر انٹرٹینمنٹ سے متعلق مواد چلانے کا مجاز تھا جبکہ کمپنی تمام پیمرا قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر 24 نیوز کے نام سے نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز پر مبنی مواد نشر کر رہی ہے۔پیمرا کے بارہا منع کرنے اور متعدد نوٹسز جاری کرنے کے باوجود سنٹرل میڈیا نیٹ ورک نے چینل نشریات میں نیوز و کرنٹ افیئرز سے متعلق پروگرام جاری رکھے۔ اس ضمن میں اتھارٹی نے 7 مئی 2020 کو اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کیا تھا جس کے تحت کمپنی کو نیوز و کرنٹ افیئرز مواد کو فوری بند کرنے اور منظور شدہ انٹرٹینمنٹ مواد نشر کرنے کے احکامات جاری کیے تھے تاہم متعدد مواقع کی فراہمی کے باوجود چینل انتظامیہ پیمرا کے احکامات پر عملدرآمد کرنے میں ناکام رہی۔پیمرا نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ تمام تر قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے اتھارٹی نے سنٹرل میڈیا نیٹ ورک پرائیویٹ لمیٹڈ کو جاری شدہ لائسنس فور طور پر معطل کردیا ہے تاوقتیکہ کمپنی نشریات منظور شدہ پروگرامنگ مکس جو کہ انٹرٹینمنٹ ہے کے مطابق چلانے کی یقین دہانی نہیں کراتی۔ واضح رہے کہ نیونیوز کو بھی پیمرا نے لائسنس کی کٹیگری کو وجہ بناتے ہوئے بند کردیا تھا جس کے بعدلاہور ہائی کورٹ نے پیمرا کے حکم کو معطل کردیا۔۔ اطلاعات ہیں کہ 24 نیوز آج قانونی فورم استعمال کرے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں