کے ٹوئنٹی ون میں دو رپورٹر، دو کیمرہ مین اور ایک اسائنمنٹ ایڈیٹر کو اچانک بغیر کوئی وجہ بتائے فارغ کردیاگیا۔۔پپو کا کہنا ہے کہ تاثر یہ دیا جارہا ہے کہ واجبات کے لئے جو بھی آواز اٹھائے گا اس کے ساتھ ہی ایسا کیا جائے گا جیسا ان پانچ ملازمین کےساتھ کیاگیا ہے۔۔پپو کے مطابق انکے واجبات ادائیگی میں بھی ڈنڈی ماری گئی۔ 2017-18کے واجبات کلئیر قرار دئیے گئے جبکہ ان دونوں برس کے چار ماہ کے واجبات ہیں ادارے پر۔اسی طرح دیگر رپورٹرز،کیمرہ مین اور اسائنمنٹ ایڈیٹر کو صرف ایک ماہ یعنی رواں برس مارچ کی تنخواہ دی گئی ہے۔اور حالیہ جون کی تنخواہ کا کوئی تذکرہ نہیں ہے۔ واجبات میں کئی کئی ماہ کی تنخواہ کی ڈنڈی ماری گئی۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ چینل کے کراچی کے 6اضلاع میں بیورو آفس بناکر ایسے لوگوں کو بھاری منتھلی پر ٹھیکے پر دیا جارہا ہے جو بدنام زمانہ اور اچھی شہرت کے حامل نہیں ہیں۔ اسی طرح مختلف بیٹس بھی ٹھیکے پر دی جارہی ہیں۔

