hatak izzat case ali zafar adalat mein pesh

علی ظفر مستحق فنکاروں کی مدد کریں گے۔۔

کراچی آرٹس کونسل اور علی ظفر فاؤنڈیشن مل کر مستحق فنکاروں کی مدد کریں گے۔اس حوالے سے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے کہا کہ کورونا کی وبا کے باعث سیکڑوں فنکار موسیقار اور ٹیکنیشنز مشکلات کا شکار ہیں۔ تقریبات نہ ہونے کی وجہ سے لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں۔ لہٰذا وہ کراچی آرٹس کونسل کے ساتھ مل کر فنکاروں کی مدد کریں گے۔انکا کہنا تھا کہ ایسی صورت حال میں کراچی آرٹس کونسل فنکاروں کی مالی معاونت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ کراچی آرٹس کونسل اور علی ظفر فاؤنڈیشن مل کر مستحق فنکاروں کی مدد کریں گے۔علی ظفر نے کہا کہ اس سلسلے میں کراچی آرٹس کونسل کے ساتھ رابطے میں ہوں، مستحق افراد کا ڈیٹا جمع کیا جا رہا ہے۔ کوشش ہے کہ جلد از جلد ان کی مدد کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی فنکار کی عزت نفس مجروح کیے بغیر گھر بیٹھے ان کی مدد کی جائے گی۔

5

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں