aap news mulazimeen baqayajaat keliye darbadar

آپ نیوز کے ورکرز کو واجبات مل گئے۔۔

آپ نیوز کے ورکرز کو اکتالیس دن کے واجبات ادا کردئیے گئے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ کچھ بیوروچیفس اور ان کی ٹیم کو ادائیگی نہیں کی گئی کیونکہ آپ نیوز انتظامیہ نے مطالبہ کیاتھا کہ پہلے سارا سامان کلئیر کرو تو واجبات ادا کئے جائیں گے جس پر کچھ بڑے شہروں کے بیوروچیفس نے احتجاج کیا اور کہا کہ سامان تو واپس کردینگے لیکن دفاتر کا کرایہ بھی اداکیاجائے۔۔ جس کا جواب انتظامیہ نے ابھی تک نہیں دیا لیکن یہ سارا معاملہ عمران میر صاحب کے نوٹس میں ہیں جنہوں نے گزشتہ ہفتے لاہور پریس کلب کے رہنماؤں کو یقین دہانی کرائی تھی کہ واجبات جلد اداکردئیے جائیں گے۔۔ پپو کا کہناہے کہ ملک ریاض نے اپنا آدھا وعدہ تو پوراکردیا کیونکہ جب اپریل میں آپ نیوز کو اچانک بندکیاگیاتو تمام ورکرز کو یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ جس کی جتنی سیلری باقی ہے اس اداکی جائے گی جب کہ اس کے علاوہ تین ماہ تک آدھی آدھی سیلری بھی ادارہ دے گا، اب صورتحال یہ ہے کہ سیلری کی مد میں واجبات تو کلئیر ہوگئے لیکن تین ماہ تک آدھی آدھی سیلری کا جو وعدہ کیاگیا تھا اسے پوراکرنا ابھی باقی ہے۔ پپو کا کہناہے کہ اسلام آباد میں آپ نیوز کی ری لانچنگ کا کام جاری ہے امیدہے کہ جلد میڈیا ورکرز اس حوالے سے بھی خوشخبری سنیں گے۔۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں