noon league hukoomat mein geo faide mein raha

جیواور جنگ میں سارے واجبات کلیئر۔۔

جیونیوز اور جنگ کے سارے ملازمین کے واجبات بشمول جون کی سیلری ادارے نے اچانک ادا کردیئے۔۔ کارکنان اس بات پر حیرت زدہ تھے کہ ابھی جون کا مہینہ ختم نہیں ہوا اور جون کی سیلری بھی ادا کردی گئی۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ  کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جن کی سیلری بہت زیادہ ہے انہیں ابھی مارچ کی سیلری نہیں دی گئی ہے۔۔ لیکن امکان ہے کہ جلد انہیں بھی سیلری مل جائے گی۔۔ دوسری طرف جنگ میں ایک تنخواہ جو تاخیر کا شکار تھی وہ بھی ادا کردی گئی ہے۔۔ پپو نے یہ بھی بتایا ہے کہ سارے واجبات کی اچانک ادائیگی کے پیچھے یہ راز پنہاں ہے کہ اب برطرفیوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا، اطلاعات کے مطابق جیونیوز اور جنگ سے چھانٹیوں کے لئے فہرست تیار کرلی گئی ہے۔۔ جس پر عملدرآمدکیلئے جیواور جنگ کے مالک میرشکیل کی ضمانت پر رہائی کا انتظار ہورہا تھا لیکن ایک سو دس روز گزرنے کے باوجود ان کی رہائی عمل میں نہ آسکی۔۔ پپو کے مطابق میرشکیل جوکہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں ان دنوں لاہور کےا یک اسپتال کے اسپیشل وارڈ میں قیام پذیر ہیں۔۔ ابھی ان کی رہائی مزید بائیس روز دور کردی گئی۔۔پپو کےمطابق ڈیل کی اطلاعات بھی لاہور کے صحافتی حلقوں میں گردش کررہی ہے۔۔

2

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں