حکومت کی طرف سے میڈیا ورکرز جو کہ کرونا سے متاثر ہوئے تھے ان کے لیے اعلان کردہ فنڈ جاری نہ کرنے پر میڈیا ورکرز آرگنائزیشن پنجاب کے زیر اہتمام احتجاج کیا گیا ۔۔احتجاج کی قیادت چیئرمین نصیب تبسم نے کی مظاہرین نے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے نصیب علی تبسم نے کہا کہ میڈیا ہائوسز میں ایک چھت تلے کام کرنے والے کارکنوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے انفارمیشن منسٹر فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ میڈیا ورکرز اور صحافی جو کہ کرونا کے مرض میں مبتلا ہونگے انہیں ایک لاکھ روپے امداد دی جائے گی مگران صحافیوں کو تو امداد دے دی گئی ہے جوکہ پریس کلب کے ممبر ہیں مگر میڈیا ورکرز کی امداد کو روک دیا گیا ہے جو کہ نا قابل قبول ہے جنرل سیکرٹری عاصم لطیف نے کہا کہ یہ صرف توجہ دلائو احتجاج کیا گیا ہے اگر سات روز کے اندر انہیں انصاف نہ ملا تو پنجاب بھر میں احتجاج کیا جائے گا اس موقع پر تمام عہدیداران نے شرکت کی۔۔

