وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری اور پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے صدر ایاز شجاع کی سربراہی میں صحافیوں کے وفد کی ملاقات۔۔ملاقات میں وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان اور چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک بھی شریک تھے۔۔ارشد انصاری نے لاہور پریس کلب اور صحافیوں کے مسائل کے حوالے سے وزیر اعلی پنجاب کو آگاہ کیا۔۔وزیر اعلی پنجاب کی صحافیوں کے معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور پریس کلب کے صحافیوں کے لئے ہیلتھ کارڈ جلد جاری کرنے کا اعلان بھی کیا۔۔ ان کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ کے اجرا کی منظوری دے چکے ہیں جلد باضابطہ جاری کر دیئے جائیں گے ۔۔وزیر اعلی پنجاب نے لاہور پریس کلب کی لیپس شدہ پچاس لاکھ کی گرانٹ بحال اور جاری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔۔سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ میڈیا کے ساتھ محبت کا رشتہ ہے۔۔میڈیا کے لئے پہلے بھی اقدامات کئے مزید بھی کریں گے۔۔

