shoaib jutt ne ghair ikhlaqi harkat ki

اے آر وائی کی خبر خود خبر بن گئی۔۔

حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اس کی قلت ختم ہونے پر نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کی رپورٹنگ کا سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا ۔رپورٹر نے حکومت کی تعریف کے پل باندھتے ہوئے کہا کہ عوام اس بات پر خوش ہیں کہ حکومت نے صرف 25روپے 58پیسے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے ۔رپورٹر نے کہا کہ گزشتہ چھبیس دنوں سے پیٹرول کی قلت چل رہی تھی ،حکومت نے بڑے ہی احسن انداز میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر کے پیٹرول بحران پر قابو پالیا ہے ،شہر کے ہر پیٹرول پمپ سے با آسانی پیٹرول دستیاب ہے ۔نجی نیوز چینل کی اس رپورٹنگ پر صحافی عمر چیمہ نے کہا کہ “مثبت خبر” کسے کہتے ہیں؟ سنئیے اے آر وائی نے کسطرح “صرف 25 روپے 58 پیسے پٹرول مہنگا کرکے قلت پر قابو پانے میں” خیر کا پہلو تلاش کیا ہے

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں