tik tok star ka daawedaar shohar samne agya

ٹک ٹاک اسٹار کا دعویدار شوہر سامنے آگیا۔۔

ٹک ٹاک سٹار اور مقامی ویب سائب سے وابستہ اینکر کنول آفتاب کے شوہر ہونے کا دعویدار شخص سامنے آگیا اور شمشیر بھٹی نامی شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا کنول آفتاب کے ساتھ 2017 ء میں نکاح ہوا تھا لیکن اب وہ اسے قبول نہیں کررہیں اور ان کے وکیل نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ مبینہ طور پر انہیں 10 کروڑ روپے کا نوٹس بھی بھیج رہے ہیں۔لاہور کے رہائشی اور ٹک ٹاکر شمشیر بھٹی نے کہا کہ اب وہ کنول آفتاب کیخلاف قانونی کارروائی کرنے جارہے ہیں، ان کی وکلاء کیساتھ ایپ پر کافی ویڈیوز موجود ہیں اور ایک ویڈیو میں و ہ دعویٰ کررہے ہیں کہ کئی سال پہلے کنول آفتاب نے ان کیساتھ شادی کی۔ ویڈیو میں موجود وکیل کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ کنول آفتاب نے ان کے کلائنٹ کیساتھ 2017 میں نکاح کیا ہے اور اب اس بات سے مکررہی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کنول آفتاب کو مبینہ طورپر ایک لیگل نوٹس بھیج دیاہے اور ہرجانے کا دس کروڑ روپے کا دعویٰ کردیا ہے ۔ویب سائٹ مینگو باز کے مطابق موصوف کے اس دعوے پر سوشل میڈیا پر طوفان آگیا اور کئی لوگ اسے سسستی شہرت کے لیے ایک سٹنٹ قرار دے رہے ہیں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں