bijli ke mein ptv fees khatam karne ka faisla

نامکمل نقشہ ،پی ٹی وی اینکر کو نوٹس کیاگیا؟؟

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلا س چیئر مین جاوید لطیف کی زیر صدارت ہوا جس میں سرکاری ٹی وی پر پاکستان کا نامکمل نقشہ نشر کئے جانے کا معاملہ زیر بحث آیا،چیئر مین نے کہاکہ ممبران بورڈ کی دوہری شہریت کو وزارت اطلاعات چیک کرے ، کیا پروگرام اینکرز کو نوٹس کیا گیا؟، بورڈ ممبر خاور اظہر کا حسین حقانی کی کمپنی کے ساتھ لنک ہے اس کو بھی چیک کرنا ہو گا ،ساتویں اور نویں سکیل کے ملازمین کو سزا دینے سے کام نہیں چلے گا ، پاکستان کے نامکمل نقشے کیساتھ پروگرام نہ صرف آن ایئر ہوئے بلکہ نشر مکرر میں بھی چلائے گئے، 2019 میں یہ پروگرام چلا تھا اب 2020 دوبارہ چلایا گیا، نفیسہ شاہ نے کہاکہ پاکستان کے سٹینڈرڈ نقشے سرکاری ٹی وی کے پاس نہیں، نقشے کے معاملے پر گوگل کا سہارا لیا جارہا ہے، سرکاری ٹی وی سے بلنڈر ہوا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں