کراچی کے شام کے بڑے اخبار قومی اخبار میں بھی کورونا کیسز سامنے آگئے۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ میڈیا ہاؤسز میں پے درپے میڈیا ورکرز کے کورونا پازیٹو سامنے آنے کے بعد قومی اخبار کی نوزائیدہ یونین نے بھی ادارے کے ورکرز کا کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا۔۔ پہلے مرحلے پر چھ لوگوں کے ٹیسٹ ہوئے جن میں سے تین لوگوں کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آگیا۔۔پپو کے مطابق قومی اخبار کے سینئر سب ایڈیٹر، جی ایم اور ایک پروف ریڈر کورونا کا شکار ہیں، جنہیں ادارے نے فوری طور پر آئسولیشن کے لئے گھر بھیج دیا۔۔ پپو نے تمام چھ لوگوں کی ٹیسٹ رپورٹیں بھی ہمیں دی ہیں لیکن اگر کوئی اگر چیلنج کرنا چاہے گا تو ہم وہ ٹیسٹ رپورٹس شائع کردیں گے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ ادارے میں ابھی مزید ٹیسٹ ہونا باقی ہیں اور امکان ہے کہ مزید کورونا پازیٹیو سامنے آسکتے ہیں۔۔کیوں کہ قومی اخبار میں ابھی تک کورونا سے متعلق احتیاطی تدابیر ایس اوپیز کے مطابق اختیار نہیں کی جارہیں، جس کی وجہ سے وہاں کام کرنے والے لوگوں کی زندگیوں کو مسلسل خطرات لاحق ہیں۔۔

