مریدعباس قتل کیس کا اہم ملزم ،جیل سے رہا۔۔

اینکر مرید عباس قتل کیس کے اہم ملزم عادل زمان کو سینٹرل جیل سے رہا کردیا گیا۔ملزم عادل زمان کی رہائی زرضمانت جمع کرانے کے بعد عمل میں آئی ہے۔عادل زمان کی ضمانت سندھ ہائی کورٹ اور سیشن عدالت نے منظور کی تھی۔ملزم عادل زمان کے خلاف اینکر مرید عباس کے قتل سمیت 2 مقدمات درج ہیں۔ملزم کی سینٹرل جیل سے رہائی پر بیوہ مرید عباس نے کہا ہے کہ عادل زمان کی رہائی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔زارا عباس نے مزید کہا کہ انصاف کے حصول کے لیے ہر فورم پر جاؤں گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں