جہاں پاکستان اب تک مسائل کا شکار ہے، لاہور میں ہیڈآفس رکھنے والا اور ملک کے کئی شہروں سے بیک وقت شائع ہونے والے اردو کے اس اخبار کی انتظامیہ نے جمعہ کے روز جہان پاکستان اسلام آباد آفس سے چار رپورٹرز سمیت نیوزروم کے سات ملازمین کو اچانک فائر کردیا۔۔ اطلاعات کے مطابق ان ملازمین کو انتظامیہ کی جانب سے فون پر زبانی نکالا گیا اور کہا گیا کہ آپ لوگوں کی برطرفی کے پروانے تیار ہیں آفس آکر لے لیں۔۔ جرنلزم پاکستان کا دعوی ہے کہ انتظامیہ اب آہستہ آہستہ آن لائن ایڈیشن کی طرف قدم بڑھا رہی ہے۔۔ اس سے پہلے مارچ میں بھی بارہ ورکرز کو اچانک نکالا گیا تھا جس میں رپورٹرز اور نیوزروم کا اسٹاف شامل تھا۔۔اطلاعات کے مطابق نکالے گئے لوگوں کو تین ماہ کی سیلری دی جائے گی۔۔

Facebook Comments
