american sahafi ki mulk badri 13 october tak rok di gyin

امریکی صحافی نے مقدمےکاحکم چیلنج کردیا۔۔

امریکی بلاگر سنتھیا ڈی رچی نے اپنے خلاف مقدمہ درج کرنے کا ایڈیشنل سیشن جج کا حکم ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سنتھیا ڈی رچی نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ میں نے کوئی جرم نہیں کیاہے اس لیے ایف آئی اے کو میرے خلاف مقدمہ درج کرنے سے روکا جائے ۔ایڈیشنل سیشن جج نے سنتھیا ڈ ی رچی کے خلاف ایف آئی اے کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا ۔جسے امریکی بلاگر نے اب اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے ۔یاد رہے کہ سنتھیا ڈی رچی نے پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت پر سنگین ترین الزامات لگائے تھے ، انہوں نے رحمان ملک پر ریپ جبکہ یوسف رضا گیلانی پر حراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا ۔ دوسری طرف عدالتی کارروائی کا سامنا کرنیوالی معروف امریکی بلاگر سنتھیا ڈی رچی کو بڑی خوشخبری مل گئی اور ان سمیت ریاست میں موجود غیرملکیوں کے ویزے میں از خود اگست کےآخر تک ویزوں میں توسیع کردی گئی، یاد رہےکہ سنتھیا ڈی رچی کا ویزہ بھی شاید بیس جون کو ختم ہورہا تھا۔تفصیلات کے مطابق  وزارت داخلہ کی طرف سےجاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ویزا کیسز زیر التوا ہیں ، متعلقہ اتھارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ہر قسم کے ویزوں میں اکتیس اگست 2020 تک توسیع کردی جائے جو غیرملکی شہریوں کو جاری کیےگئے ، اس کا اطلاق ان شہریوں پر ہوگا جو اس وقت پاکستان میں موجود ہیں اور ان کے ویزے 15 مارچ کے بعد سے زائد المعیاد ہیں، اس کی کاپی امیگریشن، ایف آئی اے، وزارت خارجہ کو بھی بھجوائی گئی ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں