noon league media sale ki karruwaiyan jaari

ن لیگی میڈیا سیل کی کارروائیاں جاری؟؟

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے لندن میںنواز شریف سے ملاقات کی ایک بار پھر تردید کردی۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق جہانگیر ترین نے کہا کہ نوازشریف سے ملاقات کی ہے نہ ہی کرناچاہتاہوں، میرے بارے میں ن لیگ کا میڈیا سیل جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے جدوجہد ہی ان کے خلاف کی ہے، عمران خان سے میرے اختلافات ہوگئے ہیں تو میں موقع پرست سیاستدان نہیں کہ ان کے ساتھ جاکر بیٹھ جاو¿ں۔جہانگیرترین نے کہا کہ میں اصولی سیاستدان ہوں، پی ٹی آئی سے جان کے ساتھ چلاہوں، اگر وہاں کوئی مسائل ہوگئے ہیں تواس میں میری غلطی نہیں ہے، میں الگ سے بیٹھا ہوں جو اللہ کو منظور ہوگا وہ ہی ہوگا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں