peca mukhlif darkhuastein general muawnat keliye talb

سابق ہیڈ آف کرنٹ افیئرز کا پی ٹی وی کے خلاف کیس۔۔

سرکاری ٹی وی پر کشمیر کو نقشے میں پاکستان کے بجائے بھارت کا حصہ ظاہر کرنے پر برطرف ٹی وی افسر کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاق ، سرکاری ٹی وی ، ڈائریکٹر سپورٹس اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25جون تک جواب طلب کر لیا ہے۔ سرکاری ٹی وی کے سابق ہیڈ آف کرنٹ افیئرز اکرم علی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت گزشتہ روز جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔ عدالت نے برطرفی کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کی استدعا مسترد جبکہ حکم امتناع کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل شاہ خاور ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ 9جون کو سرکاری ٹی وی کی انکوائری رپورٹ آئی ، دو افسران پر مشتمل انکوائری کمیٹی نے میرے موکل کونوٹس بھیجے بغیر برطرف کر دیا ، انکوائری رپورٹ میں اکرم علی کو پروگرام پروڈیوسر کرنٹ افیئر ہونے کی بنا پر ذمہ دار قرار دیا گیا۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ اکرم علی کی برطرفی کے احکامات کو کالعدم قرار دیا جائے اور کیس کے فیصلے تک حکم امتناع جاری کیا جائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں