2 anchors ne corona se nijaat paali

2 اینکرز نے کورونا سے نجات پالی۔۔

اداکارہ و میزبان ندا یاسر کورونا وائرس سے نجات پا کر صحت یاب ہو گئیں، انہوں نے اپنے روزمرہ معمولات کے دوبارہ آغاز کا اعلان کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ندا یاسر نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہوں نے پیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔ انہوں نے اپنی تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’’مشکل وقت تھا، گزرگیا‘‘۔اداکارہ نے کہا کہ مثبت سوچ اور توانائی کے ساتھ واپس آ رہی ہوں، خدا کا جتنا شکر ادا کروں وہ کم ہے جس نے مجھے صحت بخشی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے دوسرے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی منفی آگئی ہے۔دوسری طرف معروف اداکار و میزبان واسع چوہدری کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔مائیکر و بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر واسع چوہدری نے مداحوں اور دوستوں کو اپنی صحت سے آگاہ کرتے ہوئےلکھا کہ ’الحمداللّہ میرا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔واسع چوہدری نے اپنے چاہنے والوں کے دُعائیہ پیغامات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں آپ سب کی دُعاؤں، پیغامات اور نیک خواہشات کا تہہ دل سے شُکر گزار ہوں۔اداکار و میزبان کی صحتیابی کے بعد اُن کے چاہنے والے اُن کے لیے محبت بھرے پیغامات جاری کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ رواں ماہ 8 جون کو واسع چوہدری نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ اُن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔واسع چوہدری نے بتایا تھا کہ انہیں کورونا کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں، اہلخانہ کا بھی کورونا ٹیسٹ کروایا تھا سب کے نتائج منفی آئے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں