tankhua 9 hazaar biwian do

تنخواہ 9 ہزار ،بیویاں دو، گزارہ کیسے ہو؟؟

حیدرآباد میں کے ٹی این کے کیمرہ مین اور بول نیوز کی سابق خاتون رپورٹر کی شہریوں سے جھگڑے اور میاں بیوی کی جانب سے میڈیا کا بھرم دے کر بے گناہ شہری کو گرفتار کرائے جانے کے واقعہ کی تصدیق ہوگئی، پپو نے تمام شواہد حاصل کرلئے۔۔ کیمرہ مین نے پہلے تو میڈیا سے وابستگی کا بتاکر بے گناہ شہری کو گرفتار کرادیا پھر جب وہ اور اس کی بیوی جھوٹے ثابت ہوئے تو کیمرہ مین نے خود ہی تھانے میں راضی نامے کی درخواست دے دی اور جھگڑے کا تصفیہ تھانے کے بجائے کے ٹی این آفس اور ایک پرائیویٹ جگہ پر کرنے کا کہا اور پولیس کو یقین دہانی کرائی کہ فیصلے متعلق آگاہ کردیاجائے گا۔۔پپو کے مطابق  دوسروں کو قانون کا درس دینے والے میڈیا ہائوس کے اپنے ملازم وہ بھی کیمرہ مین خود قانون شکن بن گیا اور فیصلہ بجائے  پولیس کے سامنے کرنیکے اپنی مرضی کی جگہ سے کرنیکا کا کہا لیکن پپو کے مطابق فیصلے میں کے ٹی این آفس کا محض پر دبائو ڈالنے لئے لکھا گیا تاہم فیصلہ کسی اور جگہ کیا گیا پپوکا کہنا ہے کہ  اس نے کیمرہ مین  کی مانیٹرنگ شروع کردی ہے اور اس کی اب ہرسرگرمی کی نگرانی کی جائے گی۔۔کیونکہ اب میڈیا کے بھرم دکھا کر بلیک میلنگ کرنے کی اجازت بالکل نہیں دی جاسکتی۔۔ پپو  نے معصومانہ سوال کیا ہے کہ  9 ہزار تنخواہ والا کیمرہ  مین دو بیویاں رکھ کر کیسے گزارا کرتا ہوگا؟؟.

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں