american sahafi ne visa na karne ko challenge kardia

امریکی صحافی کے خلاف ایک اور مقدمہ  کا حکم۔۔

مظفر آباد کی عدالت نے امریکی بلاگر سنتھیا رچی کے خلاف مقدمے کے اندراج کا حکم دے دیا۔پاکستان پیپلز پارٹی مظفرآباد کے جنرل سیکریٹری پرویز مغل اور انیس اعوان نے مقدمے کی درخواست دی تھی۔واضح رہے کہ امریکی شہری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمٰن ملک پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے انہیں ریپ کا نشانہ بنایا۔سابق وزیر داخلہ رحمٰن ملک نے سنتھیا رچی کے ان الزامات کو مسترد کردیا تھا۔ادھر مظفر آباد میں پولیس کی طرف سے مقدمہ درج نہ کرنے پر سیشن جج جسٹس آف پیس راجہ امتیاز احمد کو درخواست دی گئی۔سیشن جج مظفر آباد نے سنتھیا رچی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔سیشن جج کی جانب سے ایس ایچ او کو ایف آئی آر کے اندراج کے بعد رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں