میڈیا میں کورونا کاذمہ دار کون؟ کے یوجے  نےنشاندہی کردی۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس نے مختلف ٹی وی چیلنز اور اخبارات میں کام کرنے والے صحافیوں۔ فوٹو گرافرز اور کیمرا مینوں میں کورونا وائرس پھیلنے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس کا بڑا ذمہ دار حکمران پیپلزپارٹی اور حزب اختلاف کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو قرار دیا ہے۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر حسن عباس جنرل سیکریٹری عاجز جمالی۔ عہدیداروں اور اراکین ایگزیکٹو کونسل نے کہا کہ مرکز اور صوبے کے درمیان آئے روز نان ایشوز پر بھی ایسی سیاست کی جارہی ہے جس کی وجہ سے سیکڑوں صحافیوں کی زندگیاں دائو پر لگ گئی ہیں دونوں جماعتوں کے قائدین نے یہ وطیرہ بنا رکھا کہ وہ بلاناغہ پریس کانفرنسز کرکے ایک دوسرے پر الزامات لگاتے ہیں اور اپنے گھر روانہ ہوجاتے ہیں جب کہ اپنے روزگار کو بچانے کے لیے صحافیوں۔ کیمرا مینوں اور فوٹو گرافرز کو اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر مجبورا ان پریس کانفرنسز کو کور کرنا پڑتا ہے اور اس کا نتیجہ یہ نکل رہا ہے کہ کوریج کے دوران صحافی برادری کورونا وبا کا شکار ہورہی ہے۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس نے سوال کیا ہے کہ آج کے جدید دور میں جب بہت سے ذرائع کے ذریعے اپنی بات کو آسانی سے میڈیا کو پہنچایا جاسکتا ہے تو اس طرح کا عمل کیوں اختیار کیا جارہا ہے جس سے صحافی برادری میں اضطراب پھیل رہا اور وہ ان کے اہلخانہ شدید مشکلات کا شکار ہورہے ہیں کیا ان دونوں جماعتوں میں خوف خدا نہیں بچا کیا اپنی بات وڈیو ریکارڈ کرکے نہیں کی جاسکتی؟کیا پریس ریلیز کے ذریعے موقف نہیں دیا جاسکتا؟ کراچی یونین آف جرنلسٹس اس سارے عمل پر اب خاموش نہیں رہے گی اور اپنا سخت لائحہ  عمل دے گی جس کی تمام تر ذمہ داری ان دونوں جماعتوں پر عائد ہوگی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں