گورمے بیکرز والوں کا نوزائیدہ چینل جو ابھی اتنا پرانا بھی نہیں اور نہ ہی بظاہر وہاں کسی قسم کی مالی بحران کے آثار نظر آرہے ہیں، کیوں کہ اگر بحران ہوتا تو اس چینل کے ایک اعلیٰ افسر اور سینئر صحافی کو مرسیڈیز کار نہ دی جاتی۔۔ پپو نے بتایا ہے کہ جی این این میں جمعہ کے روز اپریل کی باقی آدھی تنخواہ بھی کٹ لگا کردے دی گئی۔۔پہلے پروگرامنگ والوں کو رگیدا گیا تھا اب نیوز کا شعبہ بھی سیلری کٹ کی نذر ہوگیا۔۔ پپو کے مطابق اب سیلری کا یہ حال ہے کہ جس کی اسی ہزار سیلری تھی اس کی ساٹھ ہزار ہوگئی، جس کی پچاس ہزار تھی اس کی تیس ہزار ہوگئی۔۔ ایچ آر نے زبانی طور پر ورکرز کو بتایا کہ پچاس ہزار سے کم سیلری والوں کی سیلری میں سات فیصد، ایک لاکھ تک والوں کی دس فیصد جب کہ ایک لاکھ سے اوپر سیلری والوں کو پنتیس فیصد کٹ لگے گا۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ ادارے نے میڈیکل بند کردیا، فیول اور فون الاؤنس بھی نصف کردیا ہے۔۔ فیول اور فون الاؤنس سب کو نہیں صرف خاص لوگوں کو ہی ملتا ہے۔۔پپو کا مزید کہنا ہے کہ دو،تین روز قبل ہونے والے کورونا ٹیسٹ میں پچیس کارکنوں کا ٹیسٹ ہوا تھا ، جن میں سے نو کارکنان کا ٹیسٹ پازیٹیو آگیا ہے۔۔ جن میں چینل کے کئی بڑے نام بھی شامل ہیں۔۔

