پبلک نیوز کو مزید محدود کرنے کی تیاری کرلی گئی ۔۔اپنے آغاز کے آٹھ ماہ بعد ہی مصنوعی بحران کاشکارہونیوالے نومولودچینل نے آخری سانسیں لیناشروع کردیں ۔پپو کا کہنا ہے کہ لاہورمیں عیدکے بعد ملنےوالی تنخواہ میں یکطرفہ طورپربیس سے کم تنخواہ رکھنے والے افرادکوچھوڑ کرتیس فیصدتنخواہیں کم کردی گئی ہیں نہ تواس معاملے پرادارے نے تحریری یازبانی طورپرملازمین کوآگاہ کیانہ ہی ان کی دادرسی کی ۔نیوزروم سمیت بعض شعبوں کی نوسے ایک برس کی تنخواہ پبلک نیوزپرواجب الااداہوچکی ہے مگرچینل کےمالک کسی کی سننے کوتیارنہیں ۔جب کہ موصوف کے فرزندان سے بھی دوہاتھ آگے نکل گئے ہیں گزشتہ دنوں ریسپشنسٹ ڈرائیورزنے تنخواہ کامطالبہ کیااورلاک ڈاون کے دوران مصیبتوں کادکھڑارویاتوچیئرمین سمیت سی ای اونے یہ کہہ کربھگادیاکہ تمہارےذاتی مسائل سے ہماراکوئی واسطہ نہیں۔۔جس کوجوکرناہے کرلے ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں جب آئیں گے تومل جائیں گے ۔اب لاہورکوتنخواہ دیکرتیس فیصدتنخواہوں میں کٹوتی کردی گئی ہے جس پرپبلک نیوزکے ورکرزسخت مایوسی کاشکارہیں جب کہ اسلام آباداورکراچی بیوروکوتاحال تنخواہ نہین ملی ۔۔سی ٹی ایس کے ملازمین عیدپربھی تنخواہ سے محروم رہے ۔پپو کے مطابق لاہورپریس کلب کے کچھ صحافیوں کی جانب سے آوازاٹھانے پرمالکان نے ان سے وعدے کیے بیوروچیف لاہورکوضامن بنایاگیامگرپھروہی ہواجس کاڈرتھامالک بدک گیااوروہ وعدہ بھی وفانہ ہوسکا۔۔کراچی میں بھی بیوروکابراحال ہے ۔۔اشتہارات کے لیے پیپلزپارٹی سے امیدیں بھی دم توڑ چکی ہیں ۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ پیر(پرسوں)ہونیوالی میٹنگ فیصلہ کن ہوگی جس میں ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی اورچینل کے آگے کے لائحہ اورچلانے اورنہ چلانے کافیصلہ کیاجائیگا۔۔
پبلک نیوزکو مزید محدود کرنے کی تیاری۔۔
Facebook Comments
