کورونا وائرس نے جہاں پوری قوم کو پریشان کیاہواہے وہیں، سینئر صحافی اور کالم نگار امتیاز عالم نقاب پوش ڈاکوﺅں سے بھی پریشان ہیں جو کہ ان کے گھر پر رات تقریبا ڈیڑھ بجے حملہ آور ہوئے جن کی سی سی ٹی وی فوٹیج تصویر انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی اور کالم نگار امتیاز عالم نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”یہ نقاب پوش ڈاکو کون ہیں جو دوسری بار آج صبح 1.34 پر میرے گھر پہ حملہ آور ہوئے۔ پہلی بار اسی طرح کے حلیوں والے چھ ڈاکوﺅں نے میرے گھر کو لوٹا تھا۔ پولیں ناکام رہی یا کچھ اور ہوا؟ اب کسی سے کوئی کیا داد رسی چاہے گا۔ رہا کھٹکا نہ چوری کا، دعا دیتا ہوں رہزن کو۔سینئر صحافی کا یہ پیغام حامد میر نے دیکھا تو ان سے بھی نہ رہا گیا اور انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”کافی تحقیق اور سوچ بچار کے بعد یہ ناچیز اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ آپکے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے پانچ نقاب پوش ڈاکو نہیں تھے وہ آپ سے رات کی تنہائی میں کچھ پوچھنے آئے تھے آپ نے انہیں بھگا دیا اور ڈاکو بنا دیا وہ پھر آئیں گے کیونکہ جب وہ آتے ہیں تو پولیس سو جاتی ہے۔


