mir shakeel ka fard jurm se inkaar

میرشکیل کی درخواست ضمانت، شنوائی نہ ہوسکی۔۔

لاہور ہائیکورٹ کے روبرو جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی درخواست ضمانت پر بنچ کی عدم دستیابی کی وجہ سے سماعت نہ ہوسکی.دو رکنی بنچ کے رکن جسٹس فاروق حیدر کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی اور میر شکیل الرحمٰن کی درخواست ضمانت پر سماعت نہ ہو سکی . اس سے پہلے 28 مئی کو جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کی کاز لسٹ منسوخی کے باعث کیس سماعت کیلئے مقرر نہ ہو سکا تھا. لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے میرشکیل الرحمٰن کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر نیب سے جواب مانگ رکھا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں