پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک نے فوری طور پر امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ۔تفصیلات کے مطابق سینیٹر رحمان ملک کے ترجمان ریاض علی طوری نے کہا ہے کہ مختلف ٹی وی چینلز پر چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک کی جانب سے سنتیھا رچی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی خبر درست ہے،چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کی ہدایات پر خط 8 جون کو سیکرٹری سینیٹ کمیٹی داخلہ نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو بھیجا گیا تھا ۔سینیٹر رحمان ملک کی جانب سے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو لکھے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو پاکستان کی دو بار منتخب وزیراعظم رہ چکی ہیں،شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی کردارکشی کا مہم چلانا ایف آئی اے سائیبر قوانین کے تحت قابل سزا جرم ہے، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی کردار کشی پر سنتھیا رچی کیخلاف ایف آئی اے و دیگر عدالتوں میں مختلف کیسز زیر التوا ہیں،سینتھیا رچی کیخلاف ملک کی متعدد عدالتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں شکایات درج ہوئی ہیں،اس لئےسنتیھیا رچی کا متعدد کیسوں میں عدالت اور دوسرے اداروں کے سامنے پیش ہونا ضروری ہےلہذا عدالتوں میں موجودگی کو یقینی بنانے کے لئے سنتھیا رچی کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔دوسری طرف پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی قیادت پر سنگین الزامات کی بوچھاڑ کرنے والی امریکی شہری سنتھیا رچی کا کہنا ہے کہ ابھی تو انہوں نے صرف آغاز کیا ہے۔سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں سنتھیا رچی کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی پارٹی سمجھتی ہے کہ مجھے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد دھمکیاں دے کر خاموش کروادے گی۔سنتھیا رچی نے کہا کہ اتنے برسوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف اس سے کہیں زیادہ ثبوت جمع کر لیے ہیں جو انصاف کے لیے درکار ہیں۔امریکی شہری کا کہنا تھا کہ ابھی تو میں نے صرف آغاز ہی کیا ہے۔
امریکی صحافی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش۔۔
Facebook Comments
