shahrukh ke sath film ki offer ayi thi 347

اداکارہ میرا کا کورونا پر فلم بنانے کا اعلان۔۔

اداکارہ میرا اپنی انگریزی اور اپنے انوکھے بیانات کی وجہ سے میڈیا کی توجہ کا مرکز رہتی ہیں۔ اب انہوں نے کورونا وائرس پر کہانی لکھنے کا انکشاف کر دیا ہے جس کے بعد سے انٹرنیٹ پر ایک طوفان برپا ہے۔ اداکارہ میرا نے سماءٹی وی کو انٹرویو کے دوران کورونا وائرس کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ”بہت تکلیف دیکھی، ہر گلی، ہر کونے سے ایک جنازہ اٹھانے کی آوازیں۔ ہر طرف قبرستان کا منظر۔ میں نے اپنے خدا کو اپنے قریب پایا۔ بہت قریب۔میں نے اپنا ٹیسٹ کروایا جو کہ منفی آیا۔ اس کے باوجود میں نے موت کو بہت قریب سے دیکھا۔اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ ”انہی احساسات کو الفاظ کا روپ دے کر میں نے کورونا وائرس پر ایک کہانی لکھی ہے جس پر فلم بناﺅں گی۔ میرے پاس بہت تھوڑا وقت ہے، بہت کم وقت۔ “ اس انٹرویو میں اداکارہ نے وطن سے محبت،اپنوں سے محبت اور ضرورت مند لوگوں سے محبت کا اظہار بھی کچھ ایسے پیرائے اور الفاظ میں کیا کہ لوگوں کے لیے ٹھٹھہ لگانے کا بہانہ بن گیا۔ اس کی ویڈیو پر کمنٹس میں ایک شخص کا کہنا ہے کہ ”یہ ذہنی طور پر ٹھیک نہیں ہے، اس کو چیک اپ کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں