حیدرآباد کے جس شادی شدہ کیمرہ مین سے بول کی خاتون رپورٹر کی خفیہ منگنی کی خبر عمران جونیئر ڈاٹ کام پر گزشتہ دنوں شائع کی گئی تھی، جس کی تصدیق حیدرآباد سے کئی صحافیوں نے کی، اب انکشاف ہوا ہے کہ دونوں نے خبر کے فوری بعد خفیہ شادی کرلی۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ کے ٹی این کا شادی شدہ کیمرہ اپنی نئی نویلی دلہن کے ساتھ بائیک پر جاتے ہوئے کسی شہری کی موٹرسائیکل سے ٹکراگیا، بس اس ٹکر کی دیر تھی بیگم صاحبہ آپے سے باہر ہوگئیں، کیمرہ مین شوہر کو شہری کو مارنے کا کہا جس پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنایاگیا اور گالم گلوچ بھی کی گئی، جواب میں شہری بھی گھتم گتھا ہوگیا ، عوام کا رش اکٹھا ہوگیا، پپو بھی وہیں موجود تھا، منگل کی شام کا وقت تھا، اتنے میں گشت پر موجود پولیس اہلکار پہنچ گئے۔۔پولیس کو دیکھ کر کیمرہ مین اور اس کی نئی نویلی اہلیہ شیر ہوگئے اور میڈیا سے وابستہ ہونے کا بھرم ڈال کر شہری کو پکا قلعہ تھانے منتقل کرادیا۔۔حدتو یہ ہے کہ نئی نویلی دلہن صاحبہ نے پولیس کو زبانی بتایا کہ ان سے پرس اور موبائل چھیننے کی کوشش کی گئی جب کہ پولیس اہلکار کیمرہ مین کا ماضی اچھی طرح جانتے تھے۔۔بے گناہ شہری کے وارث اور دیگر دوست بھی موقع پر پہنچ گئے اورسچائی بتاکر اپنا بندہ لے گئے۔۔پپو کے مطابق یہ سارا واقعہ ایس ایس پی کے علم میں بھی لایاجاچکا ہے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ ایسے لوگ میڈیا کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں، حیدرآباد کی صحافی برادری بھی ایسے لوگوں سے تنگ ہیں، ایسے لوگوں کے خلاف فوری ایکشن لینا وقت کی اشد ضرورت ہے۔۔
میڈیا کی آڑ میں بھرم بازیاں اور بدمعاشی۔۔
Facebook Comments
