channels ka multan bureau corona ka garh ban gya

چینل کا ملتان بیورو کورونا کا گڑھ بن گیا۔۔

روہی نیوزچینل کا ملتان بیوروکورونا کا گڑھ بن گیا، پپو کا کہنا ہے کہ روہی نیوزچینل میں اب تک دس افراد میں کورونا پازیٹیو کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں ایڈیٹر روہی بھی شامل ہیں۔۔پپو کاکہنا ہے کہ روہی ٹی وی کے ایڈیٹر چند روز قبل کراچی میں انصار نقوی صاحب کے جنازے مین شریک ہوئے۔ملتان جاکر کرونا کا ٹیسٹ کرایا جو پازیٹیو آیا۔اس طرح ملتان بیورو کے چیف رپورٹر کو بھی  تین بچوں سمیت کرونا کی تصدیق ہوئی ہے جو اس وقت اپنے گھر میں  سیلف کورنٹائن  ہیں۔۔پپو نے مزید بتایا ہے کہ روہی ٹی وی کے ملتان بیورو کے تین  رپورٹرز میں بھی  اس وبا کی تصدیق ہوئی ہے۔۔یہاں حیران کن امریہ ہے کہ ایک سینئر رپورٹر کا کرونا ٹیسٹ پازیٹیوآنے کے بعد بھی ان کو آئسولیٹ کرنے کا کوئی انتظام نہیں کیاگیا اور وہ 4 روز تک دفتر میں  ہی موجود رہے ۔4 روز بعد دیگر افراد کی جانب سے احتجاج کرنے کی دھمکی پر ان کو سرکاری کورنٹائن سنٹر بھجوایاگیا جبکہ روہی ٹی وی کے سینئر اینکر  بھی اس وبا کا شکار ہو کر کورنٹائن ہو چکے ہیں۔اسی طرح کیمرہ مین ، ڈرائیور، این ایل ای اور پی سی آر کے ایک ورکر میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔لیکن انتظامیہ کی کان پر جوں تک نہین رینگ رہی،،پپو کاکہناہے کہ سٹی گروپ لاہور ہیڈ آفس کورونا کے پھیلنے پر بند کیاگیا اب ملتان بیورو کو بھی بند کیاجاناچاہیئے ا تاکہ دیگر عملہ اس وباسے بچ سکے۔پپو کا مزید کہنا ہے کہ بہاولپوربیورو کا اینکر بھی دو بچوں سمیت کورونا کا شکار ہے اور بہاولپور کے بیوروچیف کی اہلیہ کا بھی کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے۔۔ جب کہ رحیم یارخان کے ایک کیمرہ مین بھی کورونا سے متاثر ہے۔۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں