psl ki tv production franchinse ke zimma

پی ایس ایل کے اسکوررز معاوضے سے محروم۔۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کو ملتوی ہوئے 2 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن اس کے باوجود میچز میں ذمہ داریاں نبھانے والے تمام 16 سکوررز کے واجبات ادا نہیں ہو سکے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے واجبات کی عدم ادائیگی اور لاک ڈاؤن کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہونے سے سکوررز مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق لیگ غیر فطری طور پر ملتوی ہوئی جس کے بعد پی سی بی دفاتر لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند رہے، اس لئے واجبات کی ادائیگی میں تاخیر ہوئی۔ترجمان پی سی بی نے کہا کہ میچ آفیشلز اور کھلاڑیوں کو ایک طریقہ کار کے مطابق ادائیگی ہوتی ہے، لیگ میں میچ سپر وائز کرنے والے امپائرز اور میچ ریفریز کو ادائیگی کردی گئی ہے جبکہ سکورز کے واجبات بھی اگلے ہفتے تک ادا کردیئے جائیں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں