معروف اینکر پرسن اقرار الحسن نے کورونا وائرس کے باعث ملک کے ہسپتالوں میں جاری صورتحال کا ایک پریشان کن خاکہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کھینچ دیاہے کہ انہیں کس طرح اپنی عزیزہ کیلئے ہسپتال میں بیڈ ڈھونڈنے کیلئے مارے مارے پھرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی اقرار الحسن نے ٹویٹر پر ایک ہسپتال کے باہر کی تصویر جاری کی جہاں احاطے میں ٹینٹ لگا ئے گئے تھے اور ساتھ انہوں نے پیغام درج کیا کہ ” رات کے اس پہر ایک عزیزہ کے ساتھ شہر کے ہر ہسپتال میں چکر لگارہے ہیں، فون کر رہے ہیں، کسی ہسپتال میں بیڈز دستیاب نہیں اور ان کا آکسیجن سیچوریشن لیول مسلسل گر رہا ہے، سب سے دعا کی درخواست بھی، اگر کوئی راہنمائی کر سکے تو بھی اپیل کہ کیا کرنا چاہیے اور التجا کہ پلیز احتیاط کیجئے۔
IQRAR UL HASAN QAREEBI AZEEZA KO HASPATAAL MEIN DAAKHIL NA KAR SAKE
Facebook Comments
