bol news ke jabri bartaraf mulazimeen ki bahali ka mutaalba

بول میں کئی پروگرام بند اور چھانٹیوں کا فیصلہ۔۔

بول ہیڈ آفس کراچی میں ورکرز ان دنوں کورونا وائرس کی وجہ سے خوف و ہراس میں مبتلا ہیں۔۔پپو کا کہنا ہے کہ نیوز اور انٹرٹینمنٹ میں اب تک بارہ سے زائد ورکرز کورونا کا شکار بن چکے ہیں۔۔پپو کے مطابق کورونا وائرس کی شروعات رمضان ٹرانسمیشن کے اختتامی ایام کے دوران ہوئی جب دو ورکرز کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا لیکن ان کی بیماری کو چھپایا گیا جس کی وجہ سے یہ وائرس دیگر شعبوں میں بھی پھیلا۔۔پپو کا کہنا ہے کہ اس ساری صورتحال کا بول انتظامیہ نے سنجیدگی سے نوٹس لے لیا ہے اور آفس اسٹاف کم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام ملازمین کو گھر سے کام کرنے کا حکم صادر فرمایا ہے تاکہ آفس اور آفس وین میں کم سے کم اسٹاف موجود ہو۔۔پپو نے مزید انکشاف کیا ہے کہ رمضان ٹرانسمیشن کرانے والے بڑے مگرمچھوں کی کرپشن بھی بے نقاب ہوچکی ہے، جس کے بعد دو لوگوں کو فائر کردیاگیا اور باقی لوگوں کی باری بھی جلد لگنے والی ہے۔۔فائر کئے جانے والے دونوں لوگ اہم عہدوں پر تعینات تھے۔۔پپو نے مزید انکشاف کیا ہے کہ بول انٹرٹینمنٹ کے چند پروگراموں کو بھی بند کرنے کا عندیہ دے دیا گیا ہے۔۔پپو کے مطابق جن پروگراموں کو بند کئے جانے کا امکان ہے ان میں بچت والا کارڈ، ماریہ واسطی کا شو، وقار ذکا کا شو چیمپیئنز، احسن خان کا شو اور اس جیسے دیگر شو بند کرکے ان کی ٹیموں کو فائر کیا جاسکتا ہے۔۔ پپو نے بول میں موجود اپنے ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ انٹرٹینمنٹ کے ہیڈ بھی فائرنگ لسٹ میں ٹاپ پر موجود ہیں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں