account hack karne ka naya tariqa

اکاؤنٹ ہیک کرنے کا نیا طریقہ  سامنے  آگیا۔۔

فیس بک سمیت کوئی بھی موبائل ایپ لنک کے ذریعے اپڈیٹ کرنے سے اکاؤنٹ اور ڈیٹا ہیک ہو جائے گا، ایف آئی سائبر کرائم نے خبردار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے آصف اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کسی بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو اپڈیٹ کرنے کیلئے کسی بھی قسم کی لنک کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ یہ ہیکرز کی جانب سے اکاؤنٹ ہیک کرنے کا ایک طریقہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے شہریوں کو شعور دینے کی ضروت ہے کہ اگر سکیورٹی فیچرز “ان ایبل” کیے جائیں تو آئی ڈی ہیک ہونے کے امکانات ختم ہو جاتے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں سوشل میڈیا کا بڑھتا ہوا ستعمال اور انٹرنیٹ کی عام اور سستی سہولت جہاں شہریوں کو اپنے خیالات کے اظہار اور گلوبل ویلیج میں اپنوں تک آسان رسائی کا موقع دے رہا ہے وہیں پر سوشل میڈیا کا غلط استعمال بھی بڑھتا جا رہا ہے، محفوظ سمجھا جانے والا واٹس ایپ اور فیس بک اکاونٹ ہیک کرنے کے واقعات بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں