saba qamar se taluqaat barhana chahta hu | Syed Jibran

ابھی تک لائف پارٹنر ملا نہیں، صباقمر

پاکستان کی نامور اداکارہ صباقمرایک بار پھر محبت کے موضوع پر بول اٹھیں۔کہتی ہیں وہ ایسے شخص کو اپنا ساتھی بنائیں گی جو ان کی طرح کسی سے نہ ڈرتا ہو، اپنے آپ سے خوش ہو۔انہوں نے کہا چاہے وہ شخص انہیں 70 سال میں ملے یا پچاس میں لیکن انہیں یقین ہے کہ وہ جب بھی ملاتو وہ ان کیلئے ہر شئے سے بڑھ کر ہوگا۔اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کے ساتھ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس وقت ان کی زندگی میں ایسا کوئی شخص نہیں ہے جنہیں وہ زندگی کا حصہ بنا سکیں البتہ وہ احترام والا پیار سب سے کرتی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں صبا قمر کا کہنا تھا کہ وہ ایسے شخص کو ساتھی بنانا چاہیں گی جو اپنی ذات سے خوش ہو، وہ ان کی طرح کسی چیز سے ڈرتا نہ ہو۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ پیار غیر مشروط ہونا چاہیے، اس میں لین دین کے معاملات نہ ہوں اور اسی وجہ سے انہیں روایتی تعلقات ہی سمجھ نہیں آتے۔انہوں نے سوال کیا کہ ہوجانا کیا ہوتا ہے؟ اور لوگ زندگی گزار رہے ہیں مگر انہیں زندگی جینی ہے، انہیں ہر لمحے میں جینا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں