ertugrul fawad chaudhary faisal javed aamne samne

ارطغرل غازی ، فواد چودھری اور فیصل جاوید آمنے سامنے۔۔

وزیراعظم عمران خان کی خواہش پر پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن پر ترک ڈرامہ ارتغرل غازی نشر کیا جارہاہے جس نے شہرت کے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں اور اس کے اداکاروں نے بھی پاکستانی عوام کی اس محبت پر شکریہ ادا کیا ہے اور وہ مسلسل جلد پاکستان آنے کے پیغامات بھی جار ی کر رہے ہیں ۔ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے کئی ستاروں کی جانب سے اس پر تحفظات کا بھی اظہار کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ پی ٹی وی دیگر ممالک کے ڈرامے درآمد کرنے کی بجائے خود بنائے تاہم اب فواد چوہدری بھی اس پر میدان میں آ گئے ہیں اور سوشل میڈیا پر پیغام جاری کر دیاہے ۔فواد چوہدری نے ٹویٹر پر پیغام جاری کر تے ہوئے کہا کہ ”مجھے حیرانگی ہو رہی ہے کہ پی ٹی وی دوسرے ممالک کی پروڈکشن پر فخر کر رہاہے ، آپ کو پاکستانی پروڈکشن پر بھی توجہ دینی ہو گی بصورت دیگر غیر ملکی ڈرامے پاکستانی پروڈکشن کو برباد کر دیں گے ، غیرملکی ڈراموں کو درآمد کرنا ہمیشہ سستا ہوتا ہے لیکن ا س کے ہماری پروگرامنگ پر طویل مدتی تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے ۔دوسری طرف سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ کے چیئر مین فیصل جاوید خان نے سلسلہ وار ٹوئٹس میں فواد چوہدری کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ارطغرل غازیٰ جیسی عظیم پراڈکشن ہماری صنعت کی ترقی میں مدد دے گی ،ہمیں کچھ ایسا ہی اسلامی تاریخ اور ثقافت پر مبنی منفرد مواد نشر کرنا چاہئے ۔۔انہوں نے کہا کہ ڈراموں اور فنون لطیفہ کا تبادلہ دو طرفہ ہونا چاہئے کیونکہ اپنے مواد کو بیرون ملک برآمد کرنا تجارت میں جیت کے سوا کچھ نہیں ہے۔فیصل جاوید نے لکھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہماری ڈرامہ انڈسٹری پروڈکشن اور ٹیلنٹ کے لحاظ سے بہترین ہے لیکن ہمیں اپنے مواد پر کام کرنے اور توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ یہ طرز اپنا کر ہم عالمی دنیا میں اپنے ڈراموں کا لوہا منوا سکتے ہیں ۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کاش کہ ’ارطغرل غازیُ‘ پر تنقید کرنے والے غیر معیاری بھارتی مواد کے پاکستانی ٹی وی اور ریڈیو پر نشر کئے جانے پر بھی مخالفت کرتے ہوئے ردعمل دیتے۔انہوں نے ہالی ووڈ کی شہرہ آفاق فینٹسی سیریز ’گیم آف تھرونز‘ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سیریز کی ہمارے اپنے لوگوں کی تشہیر کی تو پھر ’ارطغرل غازی ‘ جیسے عظیم الشان ڈرامے پر تنقید کیوں کی جارہی ہے۔سینیٹر فیصل جاوید کے اس ٹوئٹ پر اداکار و میزبان واسع چوہدری نے بھی اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی مواد کے نشر کرنے کے بھی وہ اتنے ہی مخالف تھی کہ جتنے ترکش ڈراموں کے نشر کرنے پر ہیں۔یاد رہے کہ فواد چوہدری پہلے شخص نہیں تھے  کہ جنہوں نے ’ارطغرل غازی‘ کی سرکاری چینل پر نشر کرنے کی مخالفت کی ہو، اس سے قبل فلم اسٹار شان شاہد، ریما، ثانیہ سعید، یاسر حسین، واسع چوہدری بھی اس کی شدید مخالفت کرچکے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں