media samet har shobay mein tarbiyat ahem hai

اخبارات کی تصدیق حقیقی صحافت کے فروغ کیلئے ہے، شبلی فراز۔۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے کے بنیادی، آئینی اور جمہوری حق پر کامل یقین رکھتے ہیں، حکومت تمام علاقائی زبانوں کی ترویج، صحافت کے فروغ اور ادب کی ترقی کیلئے پرعزم ہے، اخبارات کی تصدیق کے عمل کا بنیادی مقصد ملک میں حقیقی صحافت کا فروغ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  علاقائی پریس کے حوالے سے اپنے بیان میں کیا۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ علاقائی پریس قومی میڈیا کا ایک اہم اور مؤثر حصہ ہے،حکومت علاقائی اخبارات کی ترقی کی خواہاں ہے، ملک میں آزاد اور ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ کیلئے سہولتیں فراہم کرتے رہیں گے، اخبارات کی تصدیق کے عمل نمائندہ میڈیا تنظیموں اور دیگر متعلقہ فریقین کی مشاورت اور تعاون سے آگے بڑھا رہے ہیں،یہ عمل اشتہارات کے شفاف اجراء اور منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے میں ممد و معاون ثابت ہو گا، تصدیق کے عمل کے حوالہ سے کو ئی غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے، یہ عمل علاقائی صحافت کو تقویت بخشے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں