hukoomat se fori theaters kholne ka mutaalba

حکومت سے فوری تھیٹرز کھولنے کا مطالبہ۔۔

تھیٹر مالکان اور اداکاروں نے حکومت سے فوری تھیٹرز کھولنے کا مطالبہ کردیا ،انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومتی ایس او پیز پر مکمل طور پرعملدرآمد کیا جائیگا تاہم انہوں نے تھیٹر ز کھولنے کی اجازت نہ دینے پر خود سوزی کی دھمکی بھی دے دی ۔ تھیٹر زمالکان اور اداکاروں نے گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کی ۔اداکارنسیم وکی اور امانت چن کہنا تھا کہ تھیٹرز اور سینما گھر حکومت کو اربوں روپے کاٹیکس ملنے کا باعث بنتے ہیں مگر مشکل وقت میں فنکاروں کی ایک روپے کی مالی مدد نہیں کی گئی ۔فنکار غریب سے غریب ترہورہے ہیں ان کو کام کرنے کی اجازت دی جائے ۔ افتخار ٹھاکر کا کہنا تھا کہ بہت سے ممالک میں تھیٹر اور سینما کھول دئیے گئے ہیں ،پاکستان میں بھی ایسا ہوجانا چاہئے ۔قصر پیا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت دھرنے سے حکومت میں آئی ،کیا آپ چاہتے ہیں ہم بھی دھرنے سے تھیٹر زمیں آئیں۔ تھیٹر مالک قیصر ثنااللہ کا کہنا تھا کہ مخیر حضرات نے رمضان المبارک میں فنکاروں کی مالی امداد کی مگر حکومت نے کچھ نہیں کیا ۔ طاہر انجم کاکہنا تھا کہ اگر 8سے 10دنوں میں تھیٹر کھولنے کی اجازت نہ دی گئی تو خود سوزی پر مجبور ہوجائیں گے ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں