sindh mein aik or sahafi ka qatal

سندھ میں ایک اور صحافی کا قتل۔۔۔

سندھ کے علاقے جیکب آباد میں ایک اور صحافی کو سرعام گولیاں مارکرقتل کردیاگیا۔۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں سندھی اخبار کوشش کے رپورٹر ذوالفقار علی مندرانی کو سرعام گولیاں مارکرقتل کردیاگیا۔۔ رپورٹر کو دوداپورکے علاقے میں نشانہ بنایاگیا، انہیں شدید زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال لاڑکانہ لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔۔ پولیس نے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے، پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ رپورٹر کو ذاتی دشمنی کے نتیجے میں ٹارگٹ کیاگیا ہے۔۔ کوشش اخبار کے ایڈیٹر کا کہنا ہے کہ فروری میں ان کےاخبار کے ادارے کے ایک اور رپورٹر عزیز میمن کو بھی قتل کیاگیا تھا لیکن تین ماہ گزرنے کے باوجود انصاف نہ مل سکا انہوں نے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں