گلوکارہ کبھی نہیں بن سکتی، خاتون اینکر عائشہ ثنا۔۔

اداکارہ و کمپیئر عائشہ ثنا نے کہا ہے کہ مجھے صرف اداکاری کا شوق تھا جسے میں نے پورا کرلیا، اگر چاہوں بھی تو گلوکارہ نہیں بن سکتی کیونکہ میری آواز کا ٹیمپو اس طرح کا نہیں جس طرح کا ایک گلوکار کا ہونا چاہئے ۔عائشہ ثنا نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران کہا کہ فردوس جمال اور نگہت بٹ جیسے لوگ میرے استادوں میں شامل ہیں جن کیساتھ کام کرنا باعث فخر ہے ۔ ہماری خوش قسمتی ہے کہ پاکستان میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے جس سے نا صرف ہم نے بلکہ بالی ووڈ نے بھی فائدہ اٹھایا جو یقیناً وطن عزیز کیلئے اعزاز کی بات ہے ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں