آغا علی اور حناالطاف جیون ساتھی بن گئے۔۔

ڈراما سیریل ’’دل گمشدہ‘‘ کی مقبول جوڑی اداکار آغا علی اور اداکارہ حنا الطاف حقیقی زندگی میں ایک دوسرے کے جیون ساتھی بن گئے۔آغا علی اورحنا الطاف جمعۃ الوداع کے روز قریبی دوستوں اور رشتے داروں کی موجودگی میں نہایت خاموشی سے نکاح کے بندھن میں بندھ گئے۔ دونوں نے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی خبر آج اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی اور اپنے چاہنے والوں کو یہ بھی بتایا کہ ان کا رشتہ نفرت سے دوستی اور دوستی سے محبت میں کیسے تبدیل ہوا۔آغاعلی نے اپنی اور حنا کی  نکاح کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا چند سال قبل میں نے اور حنا نے ایک ساتھ ایک ٹی وی شو کی میزبانی کی تھی اور اس وقت ہم دونوں کو ایک دوسرے سے نفرت ہوگئی تھی۔ بعد ازاں ہم چند سال بعد ایک بار پھر ملے اور اس وقت ہماری دوستی ہوگئی اور پھر ہم ایک دوسرے کے سب سے اچھے دوست بن گئے اور گزشتہ گیارہ ماہ میں ہم نے ایک ساتھ فلمیں دیکھیں، نہ ختم ہونے والی باتیں کیں اور پھر حنا میری زندگی کا حصہ بن گئی۔آغا علی نے آخر میں اپنے تمام چاہنے والوں سے ان دونوں کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست کی اور لکھا کہ وہ حنا سے بے محبت کرتے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں