gnn karachi bureau eid bada baray faaislay ka imkan

آدھی تنخواہ مانگنے پر ملازمت سے فارغ۔۔

آدھی تنخواہ مانگنے پر غریب میڈیا ورکرکو کھڑے کھڑے نوکری سے نکال دیا گیا۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ جی این این کے حوالے سے گیارہ مئی کو عمران جونیئر ڈاٹ کام پر خبر شیئر کی گئی تھی کہ۔۔۔

جی این این انتظامیہ نے کارکن دشمنی کی انتہا کردی ۔ ۔ پپو کے مطابق جی این این انتظامیہ نے پہلے پروگرامنگ کے شعبہ میں چند پروگراموں کی ٹیموں کی تنخواہ میں پچاس فیصد کٹوتیاں کیں اور اب نیوز سمیت تمام شعبوں کے کارکنوں کو ماہ اپریل کی تنخواہ پچاس فیصد ادا کی گئی ہے، اکاؤنٹس سیکشن نے نقد تنخواہ لینے والے کارکنوں کو پچاس فیصد تنخواہ تھمائی تو اکثر کارکنوں نے وصول کرنے سے انکار کر دیا ۔ اکاؤنٹس سیکشن نے حالات سنبھالنے کے لیے باقی تنخواہ آئندہ چند دن میں ادا کرنے کی طفل تسلی دی لیکن کارکن مطمئن نہ ہوئے۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ حیرت انگیز طور پر جی این این میں  کارکنان کو  آدھی تنخواہ ادا کر کے اکاونٹس ڈیپارٹمنٹ نے پوری تنخواہ کی وصولی پر دستخط کرائے ۔۔پپو کا مزید کہناہے کہ جب نیوزسیکشن کے کارکنان اپنے ہیڈ آف نیوز کے پاس گئے اور احتجاج ریکارڈ کرایا تو انہوں نے کارکنوں کو باور کرایا کہ اگر انتظامیہ چھانٹیاں کردیتی تو ہم کیا کرلیتے؟؟  یہ انتظامیہ کا احسان ہے کہ اس نے چھانٹی کے بجائے کٹوتی پر اکتفا کیا۔۔ ۔ کارکنوں کے احتجاج پر انتظامیہ نے فیصلے پر نظرثانی کا اشارہ دیا ہے لیکن کٹوتی کا آپشن مائنس نہیں کیا تاہم کٹوتی کی شرح کم کرنے کے اشارے دیئے جا رہے ہیں ۔ پپو کا کہنا ہے کہ جی این این کے سی او او عارف حمید بھٹی بھی اس فیصلے کے حق میں نہیں ہیں۔۔

اب جب کہ عید سر پر ہے جب پیکجنگ ڈپارٹ کے ایک ایسوسی ایٹ پرڈیوسر نے اپنی باقی کی نصف تنخواہ کا مطالبہ کیا تو انتظامیہ نے اسے کھڑے کھڑے نوکری سے فارغ کردیا۔۔پپو کا کہنا ہے کہ آثار یہ لگ رہے ہیں کہ جی این این انتظامیہ باقی تنخواہ دینے کے موڈ میں نہیں اور پچاس فیصد کٹ لگاچکی ہے۔۔پپو کو جی این این کے ایک اہم ذرائع نے بتایا کہ اگر زیادہ شور ہوا تو باقی کی رہ جانے والی نصف سیلری دے دی جائے گی ورنہ اسے کٹ ہی تصور کیا جائے گا۔۔ دوسری طرف جی این این انتظامیہ نے جوک درجوک کی پوری ٹیم کو فروری میں فارغ کیا تھا اور اب انہیں بقایاجات دینے سے صاف انکار کردیا ہے۔۔( اس کی تفصیلی خبر کل بروز ہفتہ شیئر کریں گے۔۔) پپو نے مزید انکشاف کیا کہ جی این این کے ڈائریکٹر نیوز کو کورونا پازیٹیو ہوگیا ہے، جس کے بعد انہیں ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے کہنے پر فوری اسپتال شفٹ کردیاگیا۔۔پپو کے مطابق ڈی این کو کورونا کے اثرات تھے لیکن اس کے باوجود وہ دفتر مسلسل آرہے تھے۔۔ اب تازہ صورتحال سامنے آنے پر جی این این کے ملازمین شدید خوفزدہ ہیں کیوں کہ ڈی این صاحب روزدفتر میں میٹنگ کرتے تھے ۔۔جس کی وجہ سے ملازمین کو بھی شک ہے کہ کہیں وہ بھی لپیٹ میں نہ آگئے ہوں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں