کراچی یونین آف جرنلسٹس نے کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں اضافے اور صحافیوں کے متاثر ہونے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں کی جانب سے ایک دن میں کئی کئی مرتبہ پریس کانفرنسز کرنے کو بھی کورونا وائرس کی وبا کے تناظر میں نامناسب اور خطرناک عمل قراردیا ہے کیونکہ ان پریس کانفرنسز کی کوریج کے لیے جانے والے رپورٹرز۔ کیمرا مین اور فوٹو گرافرز غیرمحفوظ ہوگئے ہیں جبکہ سیاسی جماعتیں صرف زبانی جمع خرچ کی حد تک لوگوں کو کورونا وائرس سے بچائو کے لیے حفاظتی تدابیر اخیتار کرنے کا درس دے رہی ہیں لیکن عملی پر خود ہر وقت مجمع لگا کر پریس کانفرنسز میں تمام ایس او پیز کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس ایسے کسی بھی عمل کی سخت مخالفت کرتی ہے جس کے نتیجے میں رپورٹرز۔ کیمرا مین یا فوٹو گرافرز کی زندگیاں خطرے میں۔ کے یوجے کے صدر حسن عباس۔ جنرل سیکریٹری عاجز جمالی۔ عہدیداروں اور ارکان ایگزیکٹو کونسل نے تمام سیاسی جماعت کے سربراہوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور بلاوجہ کی پریس کانفرنسز یا اجتماعات والے پروگرامز کا سلسلہ روکیں تاکہ صحافی برادری جو پہلے ہی بے روزگاری۔ تنخواہوں کی عدم ادائیگیوں سمیت لاتعداد مسائل کا شکار ہے وہ مزید مسائل کا شکار نہ ہو۔
کے یوجے کی بلاوجہ پریس کانفرنس روکنے کی اپیل۔۔
Facebook Comments
